تلنگانہ
رمضان میں مسلم ملازمین کو جلد گھر جانے کی اجازت
اس ضمن میں آج چیف سکریٹری تلنگانہ شانتی کماری کی جانب سے سرکلر میمو نمبر 265 جاری کیاگیاہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے ماہ مقدس رمضان المبارک کے دوران 23 مارچ تا23اپریل ریاست کے تمام سرکاری‘کنٹراکٹ‘آوٹ سورسنگ‘ مختلف نیم سرکاری اداروں اور بورڈس میں برسر خدمت مسلم ملازمین کو شام 4 بجے دفاتر سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
اس ضمن میں آج چیف سکریٹری تلنگانہ شانتی کماری کی جانب سے سرکلر میمو نمبر 265 جاری کیاگیاہے۔