دہلی

امانت اللہ خان مشتبہ رقمی لین دین میں ملوث:ای ڈی

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان ناجائز طور پر حاصل کی گئی رقومات کا لین دین کررہے تھے اور دہلی میں غیرمنقولہ جائیدادوں کی خریداری کے لئے مشتبہ رقمی لین دین میں ملوث ہیں۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان ناجائز طور پر حاصل کی گئی رقومات کا لین دین کررہے تھے اور دہلی میں غیرمنقولہ جائیدادوں کی خریداری کے لئے مشتبہ رقمی لین دین میں ملوث ہیں۔

متعلقہ خبریں
دہلی وقف بورڈ کیس: امانت اللہ خان کو ضمانت قبل ازگرفتاری دینے سے ہائی کورٹ کا انکار
کویتا، 23مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں (ویڈیو)

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج یہ الزام عائد کیا۔ وفاقی ایجنسی نے پیر کے روز 50 سالہ رکن اسمبلی کو دہلی کے اوکھلا علاقہ سے گرفتار کیا تھا۔ قبل ازیں ان کے مکان کی تلاشی لی گئی۔

انہیں اسی دن ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں 4دن تک ای ڈی کی تحویل میں دے دیا۔ ایجنسی نے امانت اللہ خان پر الزام عائدکیا ہے کہ وہ تعاون نہیں کررہے ہیں اور اس کیس میں تحقیقات سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایجنسی نے کہا کہ انہیں 14 سمن جاری کئے گئے تھے اور وہ صرف ایک مرتبہ بیان دینے کے لئے حاضر ہوئے۔ جہاں تحقیقاتی عہدیدار نے ان کا بیان ریکارڈ کیا۔

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کے خلاف 2 ایف آئی آر درج کرائی گئی تھیں جن کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کیس درج کیا گیا ہے۔

ایک ایف آئی آر دہلی اے سی بی نے اور دوسری سی بی آئی نے درج کرائی تھی تاکہ 2016 تا2021 دہلی وقف بورڈ کے صدرنشین کی حیثیت سے ان کی میعاد کے دوران ہونے والی بے قاعدگیوں کی جانچ کی جاسکے۔

a3w
a3w