تلنگانہ میں امیزان کی 60 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا معاہدہ
تلنگانہ نے عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں ایک اور سنگ میل حاصل کیاہے۔ سوئٹزرلینڈکے ڈاوس میں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی زیر قیادت تلنگانہ رائزنگ کے وفدنے 60ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لئے امیزان ویب سرویسس (اے ڈبلیو ایس) سے تاریخی معاہدہ کیاہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ نے عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں ایک اور سنگ میل حاصل کیاہے۔ سوئٹزرلینڈکے ڈاوس میں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی زیر قیادت تلنگانہ رائزنگ کے وفدنے 60ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لئے امیزان ویب سرویسس (اے ڈبلیو ایس) سے تاریخی معاہدہ کیاہے۔
اس معاہدہ کامقصدحیدرآباد میں اے ڈبلیو ایس کے ڈاٹا سنٹر انفراسٹرکچر کی توسیع کے علاوہ اڈوانسڈ کلاوڈ اور مصنوعی ذہانت پر مبنی خدمات کے طور پر شہر کی شبیہ کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
اس وفد میں شامل وزیر آئی ٹی سریدھر بابو نے اے ڈبلیو ایس گلوبل پبلک پالیسی کے نائب صدر مائکل پونکے سے اس مفاہمت کو قطعیت دینے سے پہلے اعلی سطحی تبادلہ خیال کیا۔ امیزان ویب سرویسس میں قبل ازیں 2030ء تک تلنگانہ کے کلاوڈ انفراسٹرکچر میں 4.4 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیاتھا۔ اس نے ایک بلین روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ریاست میں تین آپریشنل ڈاٹا سنٹرس کا پہلے ہی قیام عمل میں لایا ہے۔
نئے معاہدہ سے اضافی طور پر بڑے پیمانے پر ڈاٹا سنٹرس کا قیام عمل میں آسکتا ہے جس کے لئے تلنگانہ حکومت نے ضروری اراضی الاٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان معاہدوں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہاکہ عالمی کمپنیاں امیزان نے ہماری ریاست کی صلاحیت اور ویژن کے عہد کی بنیاد پر سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر تلنگانہ کو تسلیم کیا ہے۔
وزیر آئی ٹی سریدھر بابونے کہا کہ اس نئی سرگرمی سے حیدرآباد ملک کے لئے غیرمتنازعہ ڈاٹا سنٹر کامرکز بن گیا ہے۔ ممکنہ سرمایہ کاری سے توقع ہے کہ تلنگانہ کی ٹکنالوجی کی ترقی ہوگی اور عالمی ٹکنالوجی کے اداروں کے لئے سرکردہ مرکز کے طور پر اس کی شبیہہ میں اضافہ ہوگا۔