امریکہ و کینیڈا
امریکہ نے یوکرین کے لیے نئے فوجی امدادی پیکج کا کیا اعلان
یہ اطلاع جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے دی۔
کیف: امریکہ یوکرین کو 50.0 کروڑ ڈالر کا اضافی فوجی امدادی پیکیج فراہم کرے گا۔
یہ اطلاع جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے دی۔
انہوں نے کہا ’’صدر بائیڈن نے 26 ستمبر کو سیکورٹی امداد میں اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت امریکہ یوکرین کو فوری طور پر درکار ہتھیاروں اور آلات کا ایک اور اہم پیکج فراہم کر رہا ہے… یہ اضافی امداد50 کروڑ کی ۔‘‘
انہوں نے کہا کہ پیکج میں آرٹلری ایمونیشن، کاؤنٹر ان مینڈ ایریل سسٹم (سی-یو اے ایس) گولہ بارود، ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (اہچ آئی ایم اے آر ایس) کے ساتھ ساتھ کیمیائی، حیاتیاتی اور جوہری خطرات کے لئے حفاظتی آلات شامل ہوں گے۔