جموں و کشمیر

امیت شاہ ایل او سی کے دونوں جانب کے نمائندوں کی کمیٹی بنادیں: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے دن مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر میں خطہ قبضہ (ایل او سی) کے دونوں جانب کے عوام کے نمائندوں کی کمیٹی بنائی جائے تاکہ خطہ کے مسائل پر تبادلہ خیال ہو۔

سری نگر: پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے دن مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر میں خطہ قبضہ (ایل او سی) کے دونوں جانب کے عوام کے نمائندوں کی کمیٹی بنائی جائے تاکہ خطہ کے مسائل پر تبادلہ خیال ہو۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
بنگلہ دیشی شہری جموں میں ایل اوسی کے قریب گرفتار
میاں الطاف نے 18میں سے 15اسمبلی حلقوں پر محبوبہ مفتی کو مات دے دی
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، محبوبہ مفتی کے خلاف مقدمہ درج
میاں الطاف کو ‘چھپا رستم’ کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے: عمر عبداللہ

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 25ویں یوم تاسیس پر انہوں نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے اپیل کی کہ دونوں طرف کے 20-20نمائندوں کی کمیٹی بنائیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ امیت شاہ کشمیر (پاکستانی مقبوضہ کشمیر) کو واپس لانے کی بات کرتے ہیں۔

وہ ہم سے یہ کہتے ہیں کہ مسلمان پاکستان چلے جائیں۔ پی ڈی پی صدر نے کہا کہ امیت شاہ جی میری آپ سے ایک درخواست ہے۔ کشمیر کا وہ حصہ واپس لانے تک اِس کشمیر اور اُس کشمیر کے نمائندوں کی ایک کمیٹی بنادیں اور ہمیں ایک دوسرے کے قریب لائیں۔

ہم سال میں دو مرتبہ مل بیٹھیں گے اور ہمیں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے امیت شاہ سے کہا کہ وہ ملک کے لئے اپنی انا پرے رکھ دیں اورایل او سی کے دونوں طرف کے نمائندوں کی میٹنگ کرادیں جیسا کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے اپنے دور میں کیا تھا۔

محبوبہ مفتی نے پوچھا امیت شاہ صاحب کیا آپ میں اتنی ہمت ہے؟۔ آپ اُس کشمیر کو واپس لانے کی بات کرتے رہتے ہیں۔ وہ کشمیر بہت دور ہے۔ اِس جانب اور اُس جانب کے 20-20 نمائندوں کو ایک ساتھ بٹھادیں۔ کیا آپ ایسا کرسکتے ہیں؟۔ کیا آپ میں یہ کرنے کی ہمت ہے؟۔ کیا آپ میں واجپائی جیسی حب الوطنی ہیں؟۔

کیا آپ جموں و کشمیر کے لئے اپنی انا قربان کرسکتے ہیں؟۔ محبوبہ مفتی نے ملک بھر کی جیلوں میں قید کشمیری نوجوانوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

a3w
a3w