حیدرآباد

امیت شاہ کا 6ستمبر کو دورہ حیدرآباد

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ س ماہ کی 6 تاریخ کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے اور شہر حیدرآباد میں منعقد ہونے والی گنیش شو بھا یاترا میں شرکت کریں گے۔ یہ دورہ بھاگیہ نگر گنیش اتسوا سمیتی کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ س ماہ کی 6 تاریخ کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے اور شہر حیدرآباد میں منعقد ہونے والی گنیش شو بھا یاترا میں شرکت کریں گے۔ یہ دورہ بھاگیہ نگر گنیش اتسوا سمیتی کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم


6 ستمبر کو امیت شاہ شہر کے چارمینار اور معظم جاہی مارکٹ کے قریب جلسوں سے خطاب کریں گے۔ نمرجن کے بعد وہ تلنگانہ بی جے پی کے اہم قائدین کے ساتھ آئی ٹی سی کاکتیہ میں اجلاس کریں گے۔


ادھر حیدرآباد شہر گنیش نمرجن تقریبات کے لئے پہلے ہی تیار ہے۔ تقریباً 30 فیصد گنیش مورتیوں کا نمرجن مکمل ہوچکا ہے۔ بالاپور سے حسین ساگر تک مرکزی شو بھا یاترا نکالی جائے گی۔


مرکزی شو بھا یاترا کے راستوں پر پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں اور کئی مقامات پر ٹریفک پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امیت شاہ کے دورہ کے پیش نظر مزید پابندیوں کے امکانات ہیں۔

پولیس نے واضح کیا ہے کہ شہر میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔