حیدرآباد

چیف منسٹر کاچالنج ، کشن ریڈی نے موسی ندی کے متاثرہ خاندان کےساتھ شب بسری کی

اس پروگرام میں ریاستی حکومت کی جانب سے موسی ندی کوخوبصورت بنانے کے پراجکٹ کے سبب بے دخلی کے خطرے کا سامنا کرنے والے کچی آبادیوں میں رہنے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے موسی موسیٰ کے آبگیر علاقوں میں رات گزارنا شامل تھا۔

حیدرآباد:مرکزی وزیر وتلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے موسی ندی کے آبگیرعلاقوں میں قیام پذیرافراد کے ساتھ رہنے سے متعلق وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے ایک متاثرہ کے مکان میں شب بسری کی۔

متعلقہ خبریں
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

اس پروگرام میں ریاستی حکومت کی جانب سے موسی ندی کوخوبصورت بنانے کے پراجکٹ کے سبب بے دخلی کے خطرے کا سامنا کرنے والے کچی آبادیوں میں رہنے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے موسی موسیٰ کے آبگیر علاقوں میں رات گزارنا شامل تھا۔

عنبرپیٹ کے تلسی رام نگر کی کچی آبادی میں اے شنکرما کے مکان میں کشن ریڈی نے شب بسری کی۔انہوں نے اس دوران مقامی افرادسے بات چیت کی اور ان کی مشکلات سے واقفیت حاصل کی۔ شنکرما کا خاندان، اس علاقہ کے کئی افراد کی طرح، کئی دہائیوں سے یہاں مقیم ہے لیکن اب انہیں اپنا گھر کھونے کی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔

مقامی رہنماوں کے ساتھ اس گھر میں رات گزارنے کے بعد ریڈی نے کچی آبادیوں میں رہنے والوں کے ساتھ ناشتہ کیا اور انہیں بی جے پی کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا ”چاہے کتنے ہی بلڈوزر آجائیں، ہم غریبوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ان کے گھروں کی حفاظت کریں گے،“نہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی پر زور دیا کہ وہ اس پروجیکٹ کے بارے میں حکومت کے طریقہ کار پر نظر ثانی کریں۔