تلنگانہ

تلنگانہ میں بی جے پی کی یاترا، اختتامی پروگرام میں امیت شاہ شرکت کریں گے

تلنگانہ میں بی جے پی کی یاترا، اختتامی پروگرام میں امیت شاہ شرکت کریں گے

حیدرآباد: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ حسن آباد اور حضور آباد حلقوں میں اس ماہ کی 26 تاریخ سے پدایاترا منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

بنڈی سنجے نے کہا کہ پدایاترا کے ایک حصے کے طور پر، وہ روزانہ اوسطاً 10 مواضعات کا دورہ کریں گے اور مرکزی حکومت کی متعارف کردہ فلاحی اسکیمات کی تفصیلات کو عوام کے سامنے بیان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یاترا اس مہینے کی 26 تاریخ سے اگلے مہینے کی پہلی تاریخ تک جاری رہے گی۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست بھر میں وجئے سنکلپ یاترا کامیابی سے جاری ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ یاترا کے اختتامی پروگرام میں شرکت کریں گے۔