بین الاقوامی

نیتن یاہو اسرائیل کو کھائی میں پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں:

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روزوزیر دفاع یوو گیلنٹ کو عدالتی ترامیم کو مسترد کرنے کی وجہ سے ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روزوزیر دفاع یوو گیلنٹ کو عدالتی ترامیم کو مسترد کرنے کی وجہ سے ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک

 اپنی برطرفی کے بعد مسٹر گیلنٹ نے کہا ہے کہ "ریاست اسرائیل کی سلامتی میری زندگی کا مشن تھا اور ہمیشہ رہے گا۔”

گیلنٹ کی برطرفی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما یائر لاپڈ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو قومی سلامتی اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی نیشنل یونٹی کولیشن نے یہ بھی کہا کہ اس سے قبل کبھی بھی وزیر دفاع کو سلامتی کے خطرے سے خبردار کرنے پر برطرف نہیں کیا گیا۔ نیتن یاہو اسرائیل کو کھائی میں پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

سابق وزیر دفاع بینی گانٹز نے کہا ہے ہمیں ایک حقیقی خطرے کا سامنا ہے اور نیتن یاہو نے خود کو اسرائیل کی سلامتی کے سامنے رکھا ہے۔

اسرائیلی اخبار ’’ یدیعوت احرونوت‘‘ کے مطابق اسرائیلی مظاہروں کے رہنماؤں نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ نیتن یاہو ایک حقیقی آمر کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں۔ رہنماؤں نے تل ابیب میں حکومتی مرکز کے علاقے میں مظاہروں کی تنظیم کا اعلان کردیا۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w