تلنگانہ

امیت شاہ کا 27 اکتوبر کو تلنگانہ کے سوریہ پیٹ میں جلسہ

مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ 27اکتوبرکو سوریہ پیٹ میں بی جے پی کے جلسہ سے خطاب کریں گے۔اس جلسہ کے انتظامات میں پارٹی لیڈران مصروف ہیں۔

حیدرآباد: مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ 27اکتوبرکو سوریہ پیٹ میں بی جے پی کے جلسہ سے خطاب کریں گے۔اس جلسہ کے انتظامات میں پارٹی لیڈران مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

اتر پردیش کے وزیراعلی آدتیہ ناتھ اس مہینے کی 31 تاریخ کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے جبکہ آسام کے وزیر اعلیٰ بھی 28 اور 29 کو ریاست کا دورہ کریں گے۔

تلنگانہ میں انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد امیت شاہ کا ریاست کا یہ دوسرا دورہ ہے۔انہوںنے قبل ازیں عادل آباد ضلع کا دورہ کیا تھا۔

اسی دوران بی جے پی نے تلنگانہ میں 30 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے 52 امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کیا تھا، اب اس کی توجہ دوسری فہرست پر ہے۔

تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ کشن ریڈی نے واضح کیا کہ دوسری فہرست اگلے دو تین دنوں میں جاری کی جائے گی۔