شمال مشرق

نئے عسکریت پسند گروپ کا علٰحدہ ریاست کامپٹاپور کا مطالبہ

آسام میں ایک نیا عسکریت پسند ابھرا ہے جس نے آسام اور مغربی بنگال کے بعض مشتبہ حصوں پر مشتمل علٰحدہ ریاست کامپٹاپور کا مطالبہ کیا ہے۔

گوہاٹی: آسام میں ایک نیا عسکریت پسند ابھرا ہے جس نے آسام اور مغربی بنگال کے بعض مشتبہ حصوں پر مشتمل علٰحدہ ریاست کامپٹاپور کا مطالبہ کیا ہے۔

گریٹربہار لبریشن آرگنائزیشن(جی بی ایل او) نامی اس گروپ نے ایک ویڈیوشیئر کرکے ایک اور ممنوعہ تنظیم کامپٹاپور لبریشن آرمی(کے ایل او) کی ہاں میں ہاں ملائی ہے۔

جی بی ایل او کے جاری کردہ بیان میں اعادہ کیاگیاکہ اس کی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ حکومت‘آسام اور مغربی بنگال کے بعض حصوں پر مشتمل علٰحدہ ریاست تشکیل دینے پر آمادہ نہیں ہوجاتی۔

تنظیم نے کہا کہ علاقہ کی قبائلی آبادی کیلئے علٰحدہ ریاست کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ ویڈیو میں نئے گروپ کے ارکان کو اسلحہ تھامے دیکھاگیا۔ ریاست کے اعلیٰ پولیس عہدیداروں سے جب اس سلسلہ میں ربط پیدا کیاگیاتو انہوں نے تبصرہ سے انکار کردیا۔