حیدرآباد

امیتابھ بچن فراڈ کمپنیوں کے ساتھ اشتراک نہ کریں : وی سی سجنار

وی سی سجنار نے اداکار کوٹیگ کیا اورایموے کمپنی کے ایک اشتہار میں اُن کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میں سوپر اسٹار امیتابھ بچن اور دیگرممتازشخصیتوں سے عاجزانہ درخواست کرتاہوں کہ ایموے جیسی فراڈ کمپنیوں کے ساتھ اشتراک نہ کریں جن کی وجہ سے ملک کامالی نظم اور سماجی تانہ بانہ متاثر ہوتا ہے۔

حیدرآباد: سینئر آئی پی ایس عہدیدار وی سی سجنار نے جو فی الحال ٹی ایس آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، اداکار امیتابھ بچن سے درخواست کی ہے کہ وہ ”فراڈ“ کمپنیوں کے ساتھااشتراک نہ کریں۔

متعلقہ خبریں
آئی پی ایس عہدیدار کے پاسپورٹ، اے ٹی ایم کارڈز کی چوری
امیتابھ بچن نے ایودھیا کے رام مندر کے قریب اراضی خرید لی
امیتابھ بچن کا بیٹی کو بیش قیمت تحفہ
اداکار دلیپ تاہل کو اکسیڈنٹ کیس میں دو ماہ جیل کی سزا
مسلم لیڈروں نے بنگلورو پولیس کمشنر کی تقرری پر افسوس کا اظہار کیا

جمعہ کی صبح پوسٹ کئے گئے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے اداکار کوٹیگ کیا اورایموے کمپنی کے ایک اشتہار میں اُن کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میں سوپر اسٹار امیتابھ بچن اور دیگرممتازشخصیتوں سے عاجزانہ درخواست کرتاہوں کہ ایموے جیسی فراڈ کمپنیوں کے ساتھ اشتراک نہ کریں جن کی وجہ سے ملک کامالی نظم اور سماجی تانہ بانہ متاثر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ایموے ایک امریکی کمپنی ہے جو صحت، خوبصورتی اور گھر کی دیکھ بھال سے متعلق پراڈکٹس کی مارکیٹنگ کرتی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ میں گذشتہ سال کمپنی پرالزام عائد کیا تھا کہ وہ ملٹی لیول مارکیٹنگ اسکام چلا رہی ہے۔

جس کا مقصد اپنی اشیاء فروخت کرنا نہیں بلکہ ارکان کو جلد دولت کمانے کی اسکیمات میں شامل کرنا ہے۔ ای ڈی نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ کمپنی ایک پیرامڈ اسکام چلا رہی ہے اور اُس کے 757 کروڑ روپے مالیتی اثاثے ضبط کرلئے تھے۔ امیتابھ بچن کو 2021میں ایموے کا برانڈ سفیر بنایا گیا تھااور وہ نیوٹری لائٹ پراڈکٹس کی توثیق کرتے ہیں۔