جنوبی بھارت

کیرالا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس

مشرقِ وسطیٰ کے ایک ملک سے کیرالا کے ضلع کنور پہنچنے والے ایک شخص کو منکی پاکس کی علامات ظاہرہونے پر سرکاری میڈیکل کالج ہاسپٹل میں شریک کرایاگیا ہے۔

تیرواننتاپورم: مشرقِ وسطیٰ کے ایک ملک سے کیرالا کے ضلع کنور پہنچنے والے ایک شخص کو منکی پاکس کی علامات ظاہرہونے پر سرکاری میڈیکل کالج ہاسپٹل میں شریک کرایاگیا ہے۔

ہسپتال حکام نے آئی اے این ایس کو بتایاکہ اس نوجوان کو آئسولیٹیڈ وارڈ میں آبزرویشن میں رکھاگیا ہے اور اس کے نمونے جانچ کیلئے پونے کی وائرولوجی لیاب بھیج دئیے گئے ہیں۔

ہسپتال حکام کے بموجب مشرقی وسطیٰ سے آنے والے اس نوجوان نے کرناٹک کے منگلوروایرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی اور وہاں سے وہ کنور پہنچا۔ کیرالا کے محکمہ صحت نے اتوار سے ریاست کے تمام پانچ ایرپورٹس پر نگرانی بڑھادی ہے۔

ملک میں منکی پاکس کا پہلا کیس کیرالا سے تعلق رکھتا ہے۔ ضلع کولم کا ایک 35 سالہ شخص مشرقی وسطی کے کسی ملک سے آیاتھا وہ منکی پاکس پازیٹیو پایاگیا۔ اسے تیرواننتاپورم میڈیکل کالج ہاسپٹل میں شریک کرایاگیا ہے۔

a3w
a3w