تلنگانہ

خاندانی جماعتوں کے درمیان صرف بی جے پی کو قومی پارٹی کے طور پر جدوجہد کا اعزاز: نڈا

نڈا نے مودی حکومت کی کامیابیوں اور کارناموں پر روشنی ڈالی اور انہوں نے پارٹی قائدین کو ہدایت دی کہ وہ تلنگانہ اسمبلی الیکشن کے دوران ہر ایک رائے دہند تک اپنی رسائی کو یقینی بنائیں۔

حیدرآباد: بی جے پی واحد جماعت ہے جو پورے ملک میں خاندانی پارٹیوں کے درمیان قومی پارٹی کے طور پر جدوجہد کررہی ہے۔ملک کو مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے بی جے پی، ہر ریاست میں کام کررہی ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے جمعہ کے روز یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
امیت شاہ اور نڈا کا انتخابی دورہ تلنگانہ
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

 شہر کے مضافات میں آج بی جے پی کی ریاست کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نڈا نے مودی حکومت کی کامیابیوں اور کارناموں پر روشنی ڈالی اور انہوں نے پارٹی قائدین کو ہدایت دی کہ وہ تلنگانہ اسمبلی الیکشن کے دوران ہر ایک رائے دہند تک اپنی رسائی کو یقینی بنائیں۔

 انہوں نے کہا کہ قومی جماعت کے طور پر جدوجہد کرنے والی صرف ایک سیاسی جماعت ہے۔ جو بھارتیہ جنتا پارٹی ہے۔ نڈا نے کہاکہ میرے الفاظ کو نوٹ کریں آج یا کل بی جے پی، اپنے نظریات کے ساتھ ہر ریاست میں کام کرتی رہے گی۔

 اور ہماری پارٹی، ملک کے استحکام کیلئے کام کرے گی۔ مثالیں  پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقائی جماعتیں، خاندانی پارٹیوں میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ اس موقع پر مرکزی وزیر سیاحت و صدر بی جے پی تلنگانہ کشن ریڈی اور دیگر قائدین موجود تھے۔