جرائم و حادثات

ہوٹل کے کمرہ میں ایک شخص نے بیوی اور برادرنسبتی کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا

ملزم نے ہوٹل کے کمرہ میں جہاں وہ مقیم تھے، ان دونوں بہن بھائی پر متعدد بار چاقو سے حملہ کردیا جبکہ اس کے دو کمسن بچے بھی کمرہ میں محوخواب تھے۔

تروپتی (اے پی): تروپتی کے قریب لیپری کی ایک ہوٹل میں ایک شخص نے مبینہ طور پر بیوی اور برادرنسبتی کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس جرم کے پس پردہ خاندانی تنازعہ ہے۔ یہ واردات جمعہ کی صبح پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ

 پولیس نے بتایا کہ یوا راج جو اس دہر ے قتل میں ملوث بتایا گیا ہے۔ فرار ہوگیا ہے۔ تروپتی ڈی ایس پی سریندر ریڈی کے مطابق یو راج نے اپنی بیوی 25 سالہ مونیشا اور 23سالہ برادر نسبتی ہریش وردھن کو چاقو گھونپ دیا۔

 ملزم نے ہوٹل کے کمرہ میں جہاں وہ مقیم تھے، ان دونوں بہن بھائی پر متعدد بار چاقو سے حملہ کردیا جبکہ اس کے دو کمسن بچے بھی کمرہ میں محوخواب تھے۔

 پولیس نے بتایا کہ یواراج اور اس کا خاندان ناندیڑ کا متوطن بتایا گیا ہے۔ ریڈی نے بتایا کہ دو کمسن لڑکوں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا اور کہا کہ ان کے رشتہ دار آنے پر ان بچوں کو ان کے حوالہ کردیا جائے گا۔