تلنگانہ
بریکنگ نیوز: تلنگانہ کے ورنگل میں 3.6 شدت کا زلزلہ
ریختر پیمانہ پر زلزلے کی شدت 3.6 ناپی گئی ہے۔ یہ اطلاع نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے دی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ورنگل میں جمعہ کی علی الصبح 4.43 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ریختر پیمانہ پر زلزلے کی شدت 3.6 ناپی گئی ہے۔ یہ اطلاع نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے دی ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق ریاست میں آج صبح 4:43 بجے زلزلہ آیا۔ زلزلہ کا مرکز سطح زمین سے 30 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا جبکہ اس کا مبدا ورنگل کے مشرق میں 127 کیلومیٹر دور تھا۔
فی الحال اس زلزلے سے کسی قسم کے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔