مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 25 اگسٹ کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

ہندوستان اور عالمی تاریخ 25  اگسٹ کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ 25  اگسٹ کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1351تخت نشینی کے بعد سلطان فیروز شاہ تغلق سوم دہلی میں داخل ہوئے۔

1830بیلجیم نے نیدرلینڈ کے خلاف بغاوت شروع کی۔

1867- فزکس اور کیمسٹری ماہر علوم مائیکل فیراڈے کا انتقال ہوا۔

1888- پاکستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے والے عالم علامہ مشرقی کی پیدائش ہوئی۔

1921امریکہ نے جرمنی کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کئے۔

1940- لتھوانیا، لاطویہ اور ایسٹونیا سوویت یونین میں شامل ہوئے۔

1957۔ ہندستانی پولو ٹیم نے عالمی کپ جیتا۔

1963- سوویت یونین کے رہنما جوزف اسٹالن کے سولہ مخالفین کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا۔

1973زامبیا میں آئین کا نفاذ عمل میں آیا۔

1980- زمبابوے اقوام متحدہ میں شامل ہوا ۔

1984سوویت یونین نے زیر زمین نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1988ایران اور عراق نے آٹھ برس سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لئے بات چیت شروع کی۔

1988ناسا نے خلائی گاڑی ایس 214 کو خلا میں بھیجا۔

1990اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے عراق کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی اجازت دی۔

1991 – بیلاروس سوویت یونین سے آزاد ملک بنا۔

2003- ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا اور ممبا دیوی مندر کے پاس ہوئے کار بم دھماکے میں 50 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔

2011- سری لنکا حکومت نے ملک میں ایمرجنسی کے اعلان کو 30 سال بعد واپس لیا۔

2012- چاند پر پہلا قدم رکھنے والے نیل آرمسٹرانگ کا انتقال ہوا۔

a3w
a3w