تلنگانہ

جگتیال سے 82 سالہ خاتون نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

حلقہ اسمبلی جگتیال سے 82 سالہ بے گھر خاتون نے پرچہ نامزدگی داخل کیا زیادہ تر لوگ الیکشن لڑنے اور جیتنے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرتے ہیں۔

حیدر آباد: حلقہ اسمبلی جگتیال سے 82 سالہ بے گھر خاتون نے پرچہ نامزدگی داخل کیا زیادہ تر لوگ الیکشن لڑنے اور جیتنے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کوڑنگل سے ریونت ریڈی کا پرچہ نامزدگی داخل
بی آر ایس ہیٹرک کرے گی، جگتیال اور کورٹلہ میں کویتا کا دعویٰ
17 / ستمبر کے دن سیاسی جلسوں پر پابندی: تلنگانہ گورنمنٹ
تلنگانہ حکومت پرائیوٹ سیکیوریٹی ایجنسیز ایکٹ کا جائزہ لے گی
تمام محکموں کے عہدیدار آمدنی بڑھانے پر توجہ دیں: بھٹی وکرامارکہ

تاہم 82 سالہ چٹی شیاملا نے جگتیال اسمبلی حلقہ سے بالکل مختلف وجہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ گنگادھرا منڈل کے کورکیالا کی رہنے والی شیاملا نامی خاتون نے منگل کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا جو مجاہد آزادی مرلی دھر راؤ کی بیوی ہے۔

شیاملا جو بے گھر ہے نے کہا کہ وہ سیاسی وجوہات کی بناء پر الیکشن نہیں لڑرہی بلکہ وہ حصول انصاف کے خاطر انتخابات میں حصّہ لے رہی ہے۔

ضعیف خاتون نے کہا کہ وہ اپنے گھر میں رہنے سے قاصر ہے کیونکہ اس کے بڑے بیٹے نے اس کے خلاف عدالت سے رجوع ہوا ہے۔

اسے پریشانیوں کا سامنا تھا کیونکہ لوگ اس کے بڑھاپے کی وجہ سے اسے گھر کرائے پر دینے کو تیار نہیں تھے۔

خاتون نے کئی لوگوں سے رابطہ کیا لیکن کسی نے بھی اس کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ اس نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے بارے میں معاشرے کو بتانے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کی تھی اس نے حکومتی مشینری سے درخواست کی کہ وہ اسے گھر واپس لانے میں مدد کرے۔