مشرق وسطیٰ
غزہ میں پھنسی اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی ساس کا جذباتی ویڈیو پیغام
حمزہ یوسف کی ساس نے عالمی ضمیر جھنجوڑتے ہوئے سوال کیا کہ انسانیت کہاں گئی، اس اکیسویں صدی کے دور میں لوگوں کے دلوں کو کیا ہوگیا، خدا ہم پر رحم کرے۔
غزہ:غزہ میں موجود اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی ساس نے انتہائی جذباتی ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ برٹش پاکستانی رہنما کی ساس نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ شاید یہ ان کی آخری ویڈیو ہو، جہاں وہ اس وقت موجود ہیں، ہر شخص یہاں سے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دس لاکھ لوگوں کے پاس نہ کچھ کھانے کو ہے نہ پینے کو پانی، ایسے میں اسرائیل کی بمباری جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ تو نقل مکانی کر رہے ہیں مگر ان زخمیوں اور بیماروں کا کیا ہوگا جو یہاں اسپتالوں میں ہیں۔
حمزہ یوسف کی ساس نے عالمی ضمیر جھنجوڑتے ہوئے سوال کیا کہ انسانیت کہاں گئی، اس اکیسویں صدی کے دور میں لوگوں کے دلوں کو کیا ہوگیا، خدا ہم پر رحم کرے۔