قومی

وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا، اسپتال میں زخمیوں کی طبیعت دریافت کی

وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو احمد آباد کے میگھانی نگر میں طیارہ حادثہ کے مقام پہنچے اور صورتحال کا جائزل لینے کے بعد اسپتال بھی گئے اور زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کا حال چال دریافت کیا۔ طیارہ حادثے پر پورا ملک غم میں ڈوبا ہوا ہے۔

احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو احمد آباد کے میگھانی نگر میں طیارہ حادثہ کے مقام پہنچے اور صورتحال کا جائزل لینے کے بعد اسپتال بھی گئے اور زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کا حال چال دریافت کیا۔ طیارہ حادثے پر پورا ملک غم میں ڈوبا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
احمد آباد میں تیز رفتار کار ہجوم میں گھس گئی، 9 افراد ہلاک
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی


وزیر اعظم نے حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد رمیش وشواس سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور دیگر زخمیوں کا حال بھی دریافت کیا۔


مسٹر مودی طیارہ حادثہ کے بعد ہر لمحہ لمحہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم کے ساتھ شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو، گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور کئی اعلیٰ افسران جائے حادثہ پر موجود تھے اور انہوں نے جائے حادثہ کا قریب سے جائزہ لیا۔


وزیر اعظم نے کہا ’’آج احمد آباد میں جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ تباہی کا منظر افسوسناک ہے۔ ان اہلکاروں اور ٹیموں سے ملاقات کی جو واقعے کے بعد انتھک محنت کر رہے ہیں۔ ہماری تعزیت ان لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اس ناقابل تصور سانحہ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔‘‘


واضح رہے کہ ایئر انڈیا کا 786 طیارہ جمعرات کی دوپہر ٹیک آف کے دو منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں عملے کے 12 ارکان سمیت کل 242 مسافر سوار تھے۔ اس حادثے میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی بھی موت ہو گئی۔ طیارے میں سوار مسافروں میں 169 ہندوستانی، 53 برطانوی، سات پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری شامل ہے۔

اس حادثے میں ہند نژاد برطانوی شہری رمیش وشواس واحد زندہ بچ جانے والے شخص ہیں۔ وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔
طیارہ حادثے کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ کل شام موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ادھر طیارہ حادثے کی تحقیقات بھی تیز کر دی گئی ہیں۔ حکومت نے تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔