تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی کے جلسہ میں پُرجوش عوام نے رقص کیا

تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی کے جلسہ میں پُرجوش عوام نے رقص کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی کے جلسہ میں پُرجوش عوام نے رقص کیا۔

متعلقہ خبریں
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

ریڈی،اچم پیٹ میں جلسہ سے خطاب کررہے تھے کہ جلسہ کو سننے کیلئے پہنچی عوام کی بڑی تعداد کا کافی جوش وخروش دیکھاگیا جنہوں نے ان کی تقریر کی دوران ہی رقص کرناشروع کردیا۔

عوام کے جوش وخروش اور کانگریس کے تئیں حمایت کو دیکھتے ہوئے ریونت ریڈی نے وہاں کانگریس کی تائید میں تیار کردہ تلگو گیت کو بجانے کی ہدایت دی۔

اس گیت کو بجانے کے بعد عوام کے جوش وخروش میں مزید اضافہ ہوگیا اور انہوں نے رقص شروع کردیا جس کاسلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔

اس دوران ریونت ریڈی نے اس جوش وخروش کو دیکھ کر عوام کی حوصلہ افزائی بھی کی۔عوام کا جوش وجذبہ دیکھنے لائق تھا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔