وزیر اعظم جاپان کے دفتر کے قریب پولیس آفیسر نےخود کو گولی مارلی

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ افسر کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ وہاں دم توڑ گیا۔ اس کے ساتھیوں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے گولیوں کی آوازیں سنی اور پھر افسر کو ٹوائلٹ میں پایا۔

ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کے دفتر کے احاطے میں ایک پولیس افسر نے ایک چوکی کے ٹوائلٹ میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ جاپانی میڈیا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

کیوڈو خبر رساں ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ پولیس افسران کو جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4:40 بجے کمپاؤنڈ کے مغربی دروازے کے قریب بیت الخلا کے ایک کیبن میں مقتول کی لاش ملی۔ پولیس اہلکار کے سر پر زخم تھا۔ مقتول کے پاس ایک بندوق پڑی تھی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ افسر کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ وہاں دم توڑ گیا۔ اس کے ساتھیوں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے گولیوں کی آوازیں سنی اور پھر افسر کو ٹوائلٹ میں پایا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ پولیس افسر نے خود کو گولی مار لی، حالانکہ جائے وقوعہ پر کوئی خودکشی نوٹ نہیں تھا۔ حادثے کے وقت جاپانی وزیر اعظم دفتر میں نہیں تھے۔ مسٹر کشیدا اس وقت افریقہ اور سنگاپور کے دورے پر ہیں۔ ان کی آج جاپان واپسی متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button