حیدرآباد
ٹرینڈنگ

مسجد کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، بنڈلہ گوڑہ کے اوپن پلاٹ میں دھماکہ

پرانے شہر کے بنڈلہ گوڑہ میں کرسٹل ٹاؤن شپ کے قریب واقع ایک اوپن پلاٹ میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک ضعیف شخص جو کچرا چننے والا بتایاگیا ہے شدید زخمی ہوگیا اور قریب میں واقع مسجد کی کھڑکیوں کے شیشہ بھی ٹوٹ گئے۔

حیدرآباد: پرانے شہر کے بنڈلہ گوڑہ میں کرسٹل ٹاؤن شپ کے قریب واقع ایک اوپن پلاٹ میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک ضعیف شخص جو کچرا چننے والا بتایاگیا ہے شدید زخمی ہوگیا اور قریب میں واقع مسجد کی کھڑکیوں کے شیشہ بھی ٹوٹ گئے۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: چنگی چرلہ میں مسجد کے سامنے شرانگیزی۔ دوسرے دن بھی امن درہم برہم کرنے کی کوشش
ساوتھ زون کے مختلف مقامات پر قمار بازی اور سٹہ عروج پر!
ویڈیو: مدینہ بلڈنگ سرکل کے قریب واقع کمار شرٹس میں اچانک آتشزدگی کا واقعہ
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے ہوٹلوں کو رات 11 بجے بند کروانے کی شکایت : احمد بلعلہ

پولیس ذرائع کے بموجب آج صبح تقریباً 8بجے کے قریب ایک کچرا چننے والے 60 سالہ حامد حسین کرسٹل ٹاؤن شپ میں واقع ایک اوپن پلاٹ کی دیوارپھاند کر اندر داخل ہوا اور چند چیزیں اُٹھارہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہوگیا۔ اس دھماکہ میں وہ زخمی ہوگیا اور زمین پر گر پڑا۔

دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور تک سنائی دی اور قریب میں واقع جامع مسجد عبدالحلیم کی کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے اور چوکھٹ ہل گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق وہ ضعیف شخص 40 منٹ تک زمین پر گر پڑا اور وہ بچاؤ بچاؤ کی آوازیں لگاتا رہا۔

مقامی لوگوں نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ پولیس فوری وہاں پر پہنچیں اور زخمی کو سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا اور سراغ رسانی ٹیم کو مقام واقعہ پر طلب کرلیا۔ بنڈلہ گوڑہ کے اسسٹنٹ کمشنر پولیس منوج کمار نے مقام واقعہ کا دورہ کیا۔

سراغ رسانی ٹیم نے مقام واقعہ سے دھماکہ کے کچھ ثبوت ونمونے جمع کئے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔ بتایاجاتا ہے کہ ضعیف شخص نے اپنا تھیلہ دیوار کے باہر رکھ دیا تھا اور خالی ہاتھ اندر داخل ہوا تھا۔

پولیس اس بات پر جانچ کررہی ہے کہ کیمیائی دھماکو چیز کہاں سے آئی تھی اور کس نے باؤنڈری وال پر رکھا ہوگا۔

a3w
a3w