کھیل

حیدرآباد۔دہلی میاچ میں مداحوں کے درمیان لڑائی، ویڈیو وائرل

دراصل اسٹیڈیم آئی پی ایل کے میاچس میں شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوتاہے، ایسا ہی دہلی کے ارون جیٹیلی اسٹیڈیم میں دیکھنے کو ملا جہاں شائقین اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کرنے کیلئے پہنچ گئے لیکن اس میچ کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں شائقین وہاں موجود ہیں۔

نئی دہلی: آئی پی ایل کے 40 ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کا مقابلہ دہلی کیپٹلس سے ہوا۔ دہلی کے ارون جٹیلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں حیدرآباد نے 9 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ سن رائزرس حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس کو 198 رنز کا ہدف دیا۔

متعلقہ خبریں
پنتھ، کار حادثہ کے ایک سال بعد واپسی کیلئے تیار (ویڈیوز)
آئی پی ایل نیلامی میں مسلم کھلاڑیوں کو بھی بڑی رقم
عثمان خواجہ بھی سچن تنڈولکر کی طرح بدقسمت رہے
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
آئی پی ایل 2024 میں پاکستانی کھلاڑی کی انٹری!

جواب میں دہلی کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز ہی بناسکی۔ میچ میں دہلی کی شکست سے زیادہ اسٹیڈیم میں شائقین کے درمیان زبردست لڑائی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ مداحوں کے تصادم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی جارہی ہے جس میں مداح ایک دوسرے کو زبردست لاتیں اور گھونسوں سے مار رہے ہیں۔

 دراصل اسٹیڈیم آئی پی ایل کے میاچس میں شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوتاہے، ایسا ہی دہلی کے ارون جیٹیلی اسٹیڈیم میں دیکھنے کو ملا جہاں شائقین اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کرنے کیلئے پہنچ گئے لیکن اس میچ کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں شائقین وہاں موجود ہیں۔

 ایسا لگتاہے کہ درمیان میں ایک شدید جھڑپ ہوئی ہے۔ یہ لڑائی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان میچ کے دوران ہوئی۔ ویڈیو میں کچھ شائقین دہلی کیاپٹلس کا جھنڈا پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ لڑائی کے دوران تقریباً 6 افراد آپس میں لڑ پڑے۔

تاہم لڑائی کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی تاہم پولیس عہدیداروں نے لڑائی پر قابو پالیا۔ دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کی طرف سے ابھی تک اس کارروائی کے بارے میں کوئی سرکاری بیان نہیں آیا ہے۔