تلنگانہ

تلنگانہ کے کریم نگر کلکٹریٹ میں ارکان اسمبلی کے ایک دوسرے کو دھکیل دینے کا واقعہ،کوشک ریڈی کیخلاف معاملہ درج

کریم نگر کے آر ڈی او نے اتوار کی رات بی آر ایس رکن اسمبلی کے خلاف ون ٹاؤن پولیس میں شکایت درج کرائی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں ارکان اسمبلی کے ایک دوسرے کو دھکیل دینے کے واقعہ اور ہنگامہ آرائی کے سلسلے میں حضور آباد کے ایم ایل اے پدی کوشک ریڈی کے خلاف تین مقدمات درج کئے گئے۔

متعلقہ خبریں
کونڈاپور میں بی آر ایس رکن اسمبلی کے مکان کے باہر کشیدگی
بسوں میں مفت سفر کی سہولت، مسافرین کی تعداد میں اضافہ، خواتین کی شکایت
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
نئی اسکیمات پر عمل آوری سے خزانے پر 45ہزار کروڑ کا بوجھ : بھٹی وکرامارکا
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر

دونوں ایم ایل اے کوشک ریڈی (بی آر ایس) اور ڈاکٹر سنجے کمار (کانگریس) نے میٹنگ میں کانگریس پارٹی سے انحراف پر ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا کیاتھا۔

کریم نگر کے آر ڈی او نے اتوار کی رات بی آر ایس رکن اسمبلی کے خلاف ون ٹاؤن پولیس میں شکایت درج کرائی۔

کریم نگر ڈسٹرکٹ لائبریریزکے چیئرمین ستو ملیشم نے بھی شکایت درج کروائی کہ کوشک ریڈی نے ان کے ساتھ نازیباسلوک کیا۔

دوسری جانب سنجے کمار کے پی اے نے بھی شکایت درج کروائی ۔شکایتوں کی بنیاد پر، پولیس نے حضور آباد کے ایم ایل اے کے خلاف بی این ایس ایکٹ کی دفعات کے تحت تین مقدمات درج کیے۔