جرائم و حادثات

ہند۔آسٹریلیا کرکٹ میاچ، اے پی میں بٹنگ کرنے والے 26افراد گرفتار

ہند۔آسٹریلیا میچ کے پیش نظر یہ کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔کرکٹ بٹنگ کرنے والوں کے خلاف یہ کارروائی آج صبح 5بجے کی گئی۔

حیدرآباد: ورلڈ کپ کرکٹ میچ کے سلسلہ میں بٹنگ کرنے والے 26افراد کو پولیس نے آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ سے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے کڑپہ ضلع کے پرودوٹور میں کرکٹ بُکیز اور مٹکہ کا کاروبار کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب

ہند۔آسٹریلیا میچ کے پیش نظر یہ کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔کرکٹ بٹنگ کرنے والوں کے خلاف یہ کارروائی آج صبح 5بجے کی گئی۔

پولیس نے اپنے کریک ڈاون کے دوران بٹنگ کرنے والے افراد، مٹکہ کا کاروبار کرنے والے افراد اور سسپکٹ شیٹرس کوحراست میں لے لیا۔پولیس نے اس آپریشن کے دوران ان کے مکانات کی تلاشی بھی لی۔ان افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ کس کی ایما پر یہ افراد بٹنگ کرنے والے تھے۔

a3w
a3w