تلنگانہ
آندھرائی افراد کی حیدرآباد واپسی، ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک جام کی صورتحال
اپنے آبائی علاقوں میں سنکرانتی منانے کے بعد آندھرائی افراد کی بڑی تعداد کی حیدرآباد واپسی کے موقع پرسڑکوں پر بڑے پیمانہ پرٹریفک جام کی صورتحال پیداہوگئی ہے۔
حیدرآباد: اپنے آبائی علاقوں میں سنکرانتی منانے کے بعد آندھرائی افراد کی بڑی تعداد کی حیدرآباد واپسی کے موقع پرسڑکوں پر بڑے پیمانہ پرٹریفک جام کی صورتحال پیداہوگئی ہے۔
بڑے پیمانہ پر گاڑیوں کی وجہ سے ٹول گیٹس پر شدید ٹریفک جام ہوگئی۔ نلگنڈہ ضلع کے کورلا پہاڑ، ٹول گیٹ پر بھی بھاری ٹریفک دیکھی گئی۔اس ٹول گیٹ کے سرورس کے کام نہ کرنے کی شکایات ملی ہیں جس کے سبب گیٹ نہیں کھلے اور گاڑیوں کی قطاریں دیکھی گئیں۔
ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے گاڑی سواروں نے ٹول گیٹس کے اہلکاروں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ پولیس حیدرآباد وجئے واڑہ ہائی وے پر ٹریفک کو کنٹرول کر رہی ہے۔
تہوار کو منانے کے بعد یہ افراد بذریعہ کار اور دیگر گاڑیوں کے ذریعہ حیدرآباد واپس ہوتے ہیں جس کے نتیجہ میں ٹول گیٹس کے قریب بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوجاتی ہے۔ہر سال یہ ایک معمول کا منظر ہے۔