حیدرآباد

بی جے پی میں کے ٹی آر کو قبول نہیں کریں گے: کشن ریڈی

کشن ریڈی نے کہاکہ ہمیں، ان چار ارکان اسمبلی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اگر ضرورت ہو تو وہ خود اُن سے بات کریں گے۔ میری پارٹی کے صدر، اُن سے بات کریں گے۔ ہمارے ہاں اس کام کیلئے ایک کمیٹی ہے جو، اُن سے بات چیت کرے گی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے ٹی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی ک و خریدنے کی کوشش کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے فرزند کے ٹی آر  اگر زعفرانی پارٹی میں شامل ہونا چاہیں گے تو بھی ہم، انہیں قبول نہیں کریں گے۔

 کشن ریڈی نے کہاکہ ہمیں، ان چار ارکان اسمبلی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اگر ضرورت ہو تو وہ خود اُن سے بات کریں گے۔ میری پارٹی کے صدر، اُن سے بات کریں گے۔ ہمارے ہاں اس کام کیلئے ایک کمیٹی ہے جو، اُن سے بات چیت کرے گی۔

مگر حقیقت یہ ہے کہ ہمیں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں کوئی سوامی کی بھی ضرورت نہیں ہے جو100کروڑ روپے کی بات کررہے ہیں جبکہ وہ ایک سو روپے کے بھی نہیں ہیں۔ ٹی آر ایس جن 4ارکان اسمبلی کی بات کررہی ہے ان میں 3ارکان، کانگریس کے نشان پرمنتخب ہوکر حالیہ دنوں ٹی آر ایس میں شامل ہوئے ہیں۔

کے سی آر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ آپ موروثی سیاست کررہے ہیں۔ آپ کی حکومت کرپشن سے عبارت ہے۔ ٹی آر ایس میں کوئی جمہوریت نہیں ہے۔

 کے سی آر جی، آپ آفس نہیں آتے اور عوام سے ملاقات بھی کرنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کے فرزند بھی اگر بی جے پی میں شامل ہونا چاہیں گے تو ہم انہیں بھی قبول نہیں کریں گے۔

a3w
a3w