دہلی

راہول گاندھی، کانگریس کی خونیں تاریخ کیلئے معافی مانگیں: وی ایچ پی

وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) نے مطالبہ کیا ہے کہ راہول گاندھی کو کانگریس کی ”نفرت انگیز اور خونیں تاریخ“ کے لئے معافی مانگنی چاہئے۔

نئی دہلی: وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) نے مطالبہ کیا ہے کہ راہول گاندھی کو کانگریس کی ”نفرت انگیز اور خونیں تاریخ“ کے لئے معافی مانگنی چاہئے۔

متعلقہ خبریں
جج کے خلاف ٹوئیٹ، دہلی ہائیکورٹ سے اگنی ہوتری رجوع ہوں گے
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ
مودی کے رام راج میں دلتوں کو نوکری نہیں ملتی: راہول گاندھی

اس نے کہا کہ ملک کو بدنام کرتے اور پھر بانٹتے ہوئے نفرت پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے۔ وی ایچ پی کے سنٹرل جوائنٹ سکریٹری ڈی سریندر جین نے جمعہ کے دن ایک بیان میں کہا کہ کانگریس نفرت پھیلانے‘ سماج کو بانٹنے اور قتل ِ عام کرانے کی تاریخ رکھتی ہے۔

ہندو تنظیموں کو بدنام کرن کے بجائے اسے چاہئے کہ اس نے ملک کو توڑتے ہوئے جو بڑے گناہ کئے اس کے لئے معافی مانگے۔

ڈاکٹر جین نے یاددہانی کرائی کہ 1920 میں خلافت تحریک کے نتیجہ میں کیرالا کے ملابار میں 20ہزار ہندوؤں کو ہلاک کرنے والے موپلا مسلمانوں کو کانگریس نے نہ صرف بڑھاوا دیا بلکہ انہیں مجاہدین ِ آزادی قراردیا۔

آزادی کے 75 سال بعد بھی ان کے خاندانوں کو پنشن مل رہی ہے۔ ملک کا بٹوارہ کانگریس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہوا۔ بٹوارہ کی پالیسی پر غلط عمل آوری کی وجہ سے لاکھوں بے قصور لوگ مارے گئے اور کروڑوں ہندوؤں کو پناہ گزینوں کے طورپر دربدر کی ٹھوکریں کھانی پڑیں۔