آندھراپردیش
آندھراپردیش: گیس سلنڈرس لے جانے والی لاری شعلہ پوش
یہ واقعہ ضلع مغربی گوداوری کے مغل تورو میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق اس لاری کا ایک ٹائرپھٹ پڑا جس کے ساتھ ہی ڈرائیور نے فوری چوکسی کامظاہرہ کیااور لاری سے کود گیا۔

حیدرآباد: اے پی کے ضلع مغربی گوداوری میں گیس سلنڈرس لے جانے والی لاری اچانک شعلہ پوش ہوگئی۔یہ واقعہ ضلع مغربی گوداوری کے مغل تورو میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق اس لاری کا ایک ٹائرپھٹ پڑا جس کے ساتھ ہی ڈرائیور نے فوری چوکسی کامظاہرہ کیااور لاری سے کود گیا۔
اس واقعہ کی اطلاع فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو دی گئی جنہوں نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔آگ پر فوری طورپر قابو پانے کے نتیجہ میں ایک بڑا واقعہ ٹل گیا۔