حیدرآباد

فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے حادثہ میں کئی افراد زخمی

یہ حادثہ شہرحیدرآباد کے شمس آباد کے قریب اس مقام پر پیش آیا جہاں فلم 'دی انڈین ہاؤس' کی شوٹنگ جاری تھی۔ یہاں سمندر کے مناظر فلمانے کے لئے ایک بڑا پانی کا ٹینک بنایا گیا تھا۔

حیدرآباد: ٹالی ووڈ ہیرو نکھل کی فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے حادثہ میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق، اس فلم میں ٹالی ووڈ ہیرو نکھل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
یوم عاشورہ کی روحانی عظمت قیامت تک باقی رہے گی: مولانا صابر پاشاہ قادری
حضرت امام حسینؓ کی نماز اور اخلاقی عظمت پر خطاب – حج ہاؤس نامپلی میں اجتماع
کل ہند مجلس فیضان مصطفیؐ کے زیر اہتمام جلسہ شہادت امام حسینؓ کا انعقاد
ڈاکٹروں کیلئے ‘کلینک ٹو کیمرہ’ – ایک منفرد ویڈیو بوٹ کیمپ کا اعلان
حضرت امام حسینؓ کا پیغام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

یہ حادثہ شہرحیدرآباد کے شمس آباد کے قریب اس مقام پر پیش آیا جہاں فلم ‘دی انڈین ہاؤس’ کی شوٹنگ جاری تھی۔ یہاں سمندر کے مناظر فلمانے کے لئے ایک بڑا پانی کا ٹینک بنایا گیا تھا۔

شوٹنگ کے دوران یہ ٹینک ٹوٹ کر بہہ گیا، جس کے نتیجہ میں پورا مقام زیرِ آب آگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ایک اسسٹنٹ کیمرہ مین اور شوٹنگ سے وابستہ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کے وقت نکھل موقع پر موجود تھے یا نہیں۔