آندھراپردیش
آندھراپردیش: ”کیاانڈیا“ انڈسٹری میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی
آندھراپردیش کے ضلع ستیہ سائی کے گُڈی پلی دیہات میں ”کیاانڈیا“انڈسٹری میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع ستیہ سائی کے گُڈی پلی دیہات میں ”کیاانڈیا“انڈسٹری میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔
یہ آگ اُس وقت لگی جب مزدورویلڈنگ کا کام کررہے تھے۔آگ دیکھتے ہی دو مزدور آگ بجھانے کیلئے پہنچے تاہم کثیف دھوئیں کی وجہ سے وہ دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
ان مزدوروں کو اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے کہا کہ خطرہ کی کوئی بات نہیں ہے جس پر ان کے ساتھی مزدوروں نے راحت کی سانس لی۔
اس انڈسٹری میں ”کیاکارس“ کے ہیڈلائٹس اور آئینے تیار کئے جاتے ہیں۔آگ دیکھتے ہی دیکھتے پوری انڈسٹری میں پھیل گئی۔
اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔