آندھرا پردیش اور تلنگانہ میری دو آنکھوں کی طرح : چندرا بابو نائیڈو
آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرابابو نائیڈو نے اتوار کو کہا کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ ان کے لیے ان کی دو آنکھوں کی طرح ہیں۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرابابو نائیڈو نے اتوار کو کہا کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ ان کے لیے ان کی دو آنکھوں کی طرح ہیں۔
نائیڈو نے چیف منسٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آج پہلی بار یہاں ننداموری تارک راما راؤ (این ٹی آر) بھون کا دورہ کیا۔
انہوں نے تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے تلنگانہ کیڈر کی سخت محنت کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آندھرا پردیش میں پارٹی کی جیت میں تعاون کیا۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ انہیں بغیر کسی وجہ کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ انہوں نے حیدرآباد کے لوگوں کی طرف سے ان کے تئیں جس تشویش کا اظہار کیا گیا اس پر اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ تلگو ریاستوں کی ترقی تلگودیشم پارٹی کا مشن ہے اور انتباہ دیا کہ ان کے درمیان تنازعہ نقصان کا باعث بنے گا۔
نائیڈو نے کہا کہ تلگو عوام کے فائدے کے لیے باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کے ذریعے ہی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔
نائیڈو نے دعویٰ کیا کہ وائی ایس آر سی پی کی حکمرانی سے ہونے والا نقصان ریاست کی تقسیم سے ہونے والے نقصان سے زیادہ ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مخلوط حکومت آندھرا پردیش کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری لے گی۔