آندھراپردیش
آندپراپردیش: سابق ایم پی پی رکن کو گولیاں مارکر زخمی کردیا گیا
وینکٹ ریڈی کے ارکان خاندان کا الزام ہے کہ مخالفین نے یہ گولیاں چلائیں۔اس واقعہ کے ساتھ ہی حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اس واقعہ کی اطلاع پر تلگودیشم کے لیڈروں نے بالاوینکٹ ریڈی کی عیادت کی۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے پالناڈو ضلع میں سابق منڈل پرجاپریشد (ایم پی پی)رکن کو گولیاں مارکرشدیدزخمی کردیاگیا۔ ضلع کے روپم چرلہ کے آلہ والا علاقہ میں واقع ان کے مکان میں کل شب گھس کر سابق ایم پی پی بالاوینکٹ ریڈی پر نامعلوم افراد نے دوراونڈ فائرنگ کردی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
ان کو ارکان خاندان نے ابتدا میں نرساراو پیٹ کے سرکاری اسپتال پہنچایاجہاں سے بہتر علاج کے لئے ان کو دوسرے اسپتال منتقل کیاگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے جانچ شروع کردی۔
پولیس نے شواہد جمع کئے۔وینکٹ ریڈی کے ارکان خاندان کا الزام ہے کہ مخالفین نے یہ گولیاں چلائیں۔اس واقعہ کے ساتھ ہی حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اس واقعہ کی اطلاع پر تلگودیشم کے لیڈروں نے بالاوینکٹ ریڈی کی عیادت کی۔