آندھراپردیش

آندھرا پردیش کے کسانوں کے لئے حکومت نے 46,113 نئے زرعی بجلی کنکشنوں کی منظوری دے دی

اس بڑے منصوبہ کے لئے حکومت نے 250 کروڑ روپے کے بجٹ کا تخمینہ لگایا ہے جو جلد ہی متعلقہ بجلی کمپنیوں کو جاری کر دیئے جائیں گے۔ محکمہ بجلی نے ہدایت دی ہے کہ کنکشنس کے لئے ضروری کھمبے، ٹرانسفارمرس اور دیگر سامان کا انتظام فوری طور پر کیا جائے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کی حکومت نے ریاست کے کسانوں کو ایک بڑا تحفہ دیتے ہوئے طویل عرصے سے زیر التوا زرعی بجلی کنکشنوں کو فوری طور پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

ریاست بھر میں ہزاروں کسان اپنے کھیتوں کے لئے بجلی کے کنکشن کا انتظار کر رہے تھے اور اب حکومت کی جانب سے سبز جھنڈی ملنے کے بعد کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔


حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق، ریاست بھر میں جملہ46,113 کسانوں نے نئے کنکشنس کے لئے درخواستیں دی تھیں جنہیں اب منظور کر لیا گیا ہے۔

اس بڑے منصوبہ کے لئے حکومت نے 250 کروڑ روپے کے بجٹ کا تخمینہ لگایا ہے جو جلد ہی متعلقہ بجلی کمپنیوں کو جاری کر دیئے جائیں گے۔ محکمہ بجلی نے ہدایت دی ہے کہ کنکشنس کے لئے ضروری کھمبے، ٹرانسفارمرس اور دیگر سامان کا انتظام فوری طور پر کیا جائے۔


حکام کے مطابق، ہر ایک کنکشن پر تقریباً 50 ہزار روپے کی لاگت آئے گی اور اس کے لیے 25کے وی اے کے ٹرانسفارمرس استعمال کئے جائیں گے۔ انتظامیہ کا ہدف ہے کہ اگلے دو ماہ کے اندر کنکشن فراہم کرنے کا عمل مکمل کر لیا جائے۔

ان نئے کنکشنوں کے ساتھ ہی ریاست میں زرعی بجلی کے کنکشنس کی جملہ تعداد 22.30 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ جنوری 2025 کے بعد موصول ہونے والی نئی درخواستوں پر بھی مرحلہ وار غور کیا جائے گا تاکہ کسانوں کو کھیتی باڑی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔