آندھراپردیش

پی ایم شری اسکیم کے نفاذ میں آندھرا پردیش جنوبی ہند میں سرفہرست

قومی تعلیمی پالیسی کے تحت سرکاری اسکولوں کی جدید کاری کے مقصد سے متعارف کرائی گئی پی ایم شری اسکیم کے تحت ملک بھر میں اب تک 14 ہزار 500 اسکولوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: پی ایم شری اسکیم کے نفاذ میں آندھرا پردیش جنوبی ہند میں سرفہرست بن گیا ہے۔مرکزی حکومت کی اسکیموں کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کرتے ہوئے آندھرا پردیش حکومت نے ‘پرائم منسٹر اسکولس فار رائزنگ انڈیا (پی ایم سری)’ اسکیم سے استفادہ میں جنوبی ہند میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

قومی تعلیمی پالیسی کے تحت سرکاری اسکولوں کی جدید کاری کے مقصد سے متعارف کرائی گئی پی ایم شری اسکیم کے تحت ملک بھر میں اب تک 14 ہزار 500 اسکولوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ان میں سے سب سے زیادہ 1,725 اسکولوں کے ساتھ اتر پردیش نے فائدہ حاصل کیا، جب کہ 982 اسکولوں کے ساتھ آندھرا پردیش ملک میں دوسرے اور جنوبی ہند میں پہلے نمبر پر رہا۔اس اسکیم کے ذریعہ طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما کے ساتھ ساتھ 21ویں صدی کی مہارتیں پروان چڑھائی جائیں گی۔

منتخب اسکولوں میں جدید سائنس لیبارٹریاں اور کتب خانے قائم کئے جا رہے ہیں۔ فنڈز کے استعمال اور کاموں کی پیش رفت کو موبائل ایپ کے ذریعہ مسلسل ٹریک کیا جاتا ہے۔

ہر اسکول کو طلبہ کی تعداد کی بنیاد پر سالانہ 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک بطور انتظامی فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں۔پی ایم شری اسکیم کے تحت اس سال آندھرا پردیش کو 494 کروڑ روپے مرکز کی جانب سے منظور کئے گئے ہیں۔ حال ہی میں منتخب کئے گئے 80 اسکولوں کے علاوہ مزید 87 کروڑ روپے بھی جاری کئے گئے ہیں۔