آندھراپردیش

آندھراپردیش:لوکوپائلٹ کی چوکسی، حادثہ ٹل گیا

شیلا نگر کے ماروتی چوراہے پر ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرتے وقت اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس سے کار اچانک رک گئی۔ اسی وقت اس روٹ پر ایک مال بردارٹرین آ رہی تھی۔

حیدرآباد: ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرتے ہوئے ایک کار فنی خرابی کے باعث پٹری پر اچانک رک گئی۔یہ واقعہ اے پی کے وشاکھاپٹنم کے شیلا نگر میں پیش آیا۔اسی دوران پٹری پر آنے والی مال بردارٹرین کے لوکوپائلٹ نے فوری چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کی رفتار کو کم کردیا جس سے کار میں سوار افراد نے کار سے اتر کر اپنی جان بچالی۔

متعلقہ خبریں
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
وشاکھاپٹنم میں کانگریس کا جلسہ، ریونت ریڈی کی شرکت
وشاکھا پٹنم کے انڈس ہاسپٹل میں آگ بھڑک اٹھی، مریض ہاسپٹل کے اندر پھنس گئے
شائد میں دسمبر میں وشاکھاپٹنم منتقل ہوجاؤں: جگن

 تفصیلات کے مطابق گجواکا کے ملاگاڈوسے یہ کار جارہی تھی۔اس کارکے شیلا نگر کے ماروتی چوراہے پر ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرتے وقت اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس سے کار اچانک رک گئی۔ اسی وقت اس روٹ پر ایک مال بردارٹرین آ رہی تھی۔

لوکوپائلٹ کی جانب سے فوری قدم اٹھاتے ہوئے اس کی رفتار کم کرنے پر ایک بڑاحادثہ ٹل گیا تاہم ٹرین کی ٹکر سے کار کے ایک حصہ کو شدید نقصان پہنچا۔ اس حادثہ میں کار میں سوار افراد معمولی طورپر زخمی ہوئے۔ اگر لوکو پائلٹ ٹرین کی رفتار کم نہ کرتا تو حادثہ مزید سنگین ہوتا۔ گجواکا پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔