تلنگانہ بھر میں ڈینگی کے معماملات میں اضافہ
جولائی کو محکمہ صحت نے "ڈینگی آگاہی ماہ" کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے مختلف کالونیوں میں مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں ڈینگی کے معماملات بتدریج بڑھتے جا رہے ہیں۔ صرف حیدرآباد میں ہی رواں سال اب تک تقریباً 300 معاملات درج کیے جا چکے ہیں، جب کہ ریاست بھر میں یہ تعداد تقریباً 1500 تک پہنچ چکی ہے۔
جولائی کو محکمہ صحت نے "ڈینگی آگاہی ماہ” کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے مختلف کالونیوں میں مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
موسمی تبدیلی کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں کے آوٹ پیشنٹ کی حیثیت سے رجوع ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ڈینگی بخار کی علامات میں دو تا تین دنوں تک شدت کا بخار، بدن درد، سردرد اور جسم پر نشانات کا نظر آنا اور بخار کا مسلسل 102 تا 103 ڈگری ہونا، ڈینگو کی علامت میں شامل ہے۔
ایسے افرا دکو چاہئے کہ وہ فوری اسپتال سے رجوع ہوں اور بروقت اپنا علاج کروائیں۔
متاثرہ افراد نے بتایا کہ گھر اور اطراف اور اکناف کے علاقوں کو صاف رکھنے کے مشورے دئیے جارہے ہیں لیکن مچھروں کے خاتمہ کے لئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کوئی خاص اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے۔
ڈاکٹرس کے مطابق موسمی امراض سے خاص طور پر چھوٹے بچوں اور حاملہ خواتین کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے اس کے لئے ان پر خاص توجہ دی جائے۔