آندھرا پردیش کو تعلیم کے شعبہ میں ملک بھر میں اعلیٰ مقام دلایا جائے گا: وزیرتعلیم لوکیش
"زمین سے زیادہ ہمارا بوجھ ہماری ماں اٹھاتی ہے، اسی لیے ہم 'ماں کو سلام' کے نام سے اسکیم کے ذریعہ ان کا احترام کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں"۔ انہوں نے نیلور ضلع کے وی آر ہائی اسکول کی افتتاحی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہویے کہ اکہ
حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیر تعلیم نارا لوکیش نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آندھرا پردیش کو تعلیم کے شعبہ میں ملک بھر میں اعلیٰ مقام دلایا جائے گا۔
"زمین سے زیادہ ہمارا بوجھ ہماری ماں اٹھاتی ہے، اسی لیے ہم ‘ماں کو سلام’ کے نام سے اسکیم کے ذریعہ ان کا احترام کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں”۔ انہوں نے نیلور ضلع کے وی آر ہائی اسکول کی افتتاحی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہویے کہ اکہ
جب وہ اساتذہ کو دیکھتے ہیں تو انہیں دیوتا یاد آتے ہیں۔ 150 سال پرانے وی آر اسکول کی حالت چھ ماہ قبل نہایت ابتر تھی، لیکن اب اس کی موجودہ ترقی دیکھ کر رشک محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے وزیر ناراینا کو اس اسکول کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے پر مبارکباد دی۔ لوکیش نے کہا کہ ایسے جدید اسکول نہ صرف نیلور میں بلکہ شاید پورے جنوبی بھارت میں کہیں اور نہ ہوں۔
انہوں نے کہاکہ ان کے والد و وزیراعلی چندرابابوناییڈو کا ویثرن ہے کہ کویی بھی خاندان غریب نہ رہے۔ہرخاندان ترقی کرے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق تعلیمی نظام میں اصلاحات لائی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ چندرابابو کی ہدایت پر دوپہر کے کھانے میں اعلیٰ معیار کا چاول فراہم کیا جا رہا ہے۔ ریاست کی 9,000 اسکولوں میں "ایک کلاس، ایک ٹیچر” پالیسی پر کام ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میگا ڈی ایس سی کا انعقاد کیا گیا اور خالی آسامیوں کو پُر کیا جا رہا ہے۔