تلنگانہ

آنگن واڑی ورکرس کا وزیراعلی تلنگانہ کی قیامگاہ کے باہر احتجاج

تلنگانہ کی تعلیم کے نظام میں ریونت حکومت اہم تبدیلیاں لانے والی ہے۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 2025۔26 تعلیمی سال سے سرکاری اسکولوں میں پری پرائمری نظام قائم کیا جائے گا۔

حیدرآباد: آنگن واڑی مراکز میں کام کرنے والے پری پرائمری اسکولس کے نظام کو ختم نہ کرنے اور اسے جوں کا توں جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آنگن واڑی ورکرس نے آج کوڑنگل میں وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی کی قیامگاہ کے سامنے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت
حضرت امام حسنؓ کا اسوۂ حسنہ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

تلنگانہ کی تعلیم کے نظام میں ریونت حکومت اہم تبدیلیاں لانے والی ہے۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 2025۔26 تعلیمی سال سے سرکاری اسکولوں میں پری پرائمری نظام قائم کیا جائے گا۔

پرائیویٹ اور کارپوریٹ اسکولوں کی طرح سرکاری اسکولوں میں بھی نرسری، لوئر کنڈرگارٹن اور اپر کنڈرگارٹن جیسے پری پرائمری کورسس متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

اس پر آنگن واڑی مراکز میں کام کرنے والے پری پرائمری اسکولس کے نظام کو ختم نہ کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے احتجاجیوں نے کہا کہ حکومت کے حالیہ فیصلہ سے آنگن واڑی مراکز غیر کارکرد ہو جائیں گے۔

احتجاج کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس چوکس ہوگئی اور احتجاج کرنے والے ورکرس کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔