مہاراشٹرا

جنسی زیادتی کے شکار مدرسہ کے طالبعلم کی پراسرارموت، ممبئی ہائیکورٹ برہم

جسٹس اے ایس گڈکری اور جسٹس پرکاش ڈی نائک پر مشتمل بامبے ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے ممبئ سے متصلہ ارن نامی پولیس اسٹیشن کے سربراہ کو ہدایت دی کہ کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی وقت مقررہ میں جانچ کرے۔مقدمے میں درخواست گزار نور عالم عرف ببلو مطیع الدین خان، مقتولہ کا بھائی ہے۔

ممبئی: جنسی زیادتی کا شکار مدرسہ طالب علم کی سڑک حادثے میں پراسرار حالات میں ٹرک سے ٹکرا جانے کے بعد موت کے مہینوں بعد بمبئی ہائی کورٹ نے نئی ممبئی پولیس کو تحقیقات کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے-

متعلقہ خبریں
سائی بابا کی رہائی کے خلاف حکومت مہاراشٹرا کی اپیل مسترد
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
گھر میں یسوع مسیح کی تصویر کی موجودگی، مکین کے عیسائی ہونے کا ثبوت نہیں: بمبئی ہائی کورٹ
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار

جسٹس اے ایس گڈکری اور جسٹس پرکاش ڈی نائک پر مشتمل بامبے ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے ممبئ سے متصلہ ارن نامی پولیس اسٹیشن کے سربراہ کو ہدایت دی کہ کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی وقت مقررہ میں جانچ کرے۔مقدمے میں درخواست گزار نور عالم عرف ببلو مطیع الدین خان، مقتولہ کا بھائی ہے

۔جنسی زیادتی کے معاملے میں مشتبہ شخص ڈاکٹر عبدالرحمن انجاریہ ہے، جس پر پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسول آفنس ایکٹ (POCSO ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، تاہم،2020 میں اس واقعے کے درج ہونے کے بعد سے وہ لا پتہ ہے۔ لڑکا 28 ستمبر 2022 کو اُرن میں ٹرک کی زد میں آکر حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔اگلی سماعت 9 مارچ کو ہوگی۔

عدالت نیجوائنٹ کمشنر آف پولیس (کرائم)، نوی ممبئی کو ہدایت دی کہ وہ مذکورہ تفتیشی افسر کے ذریعہ جمع کیے گئے تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ نمبر 275 کی تحقیقات کے سلسلے میں درخواست کے جواب میں اپنا حلف نامہ داخل کریں۔

مذکورہ جرم کے پیچھے محرکات کے بارے میں عرضی گزار کے الزامات کے تناظر میں،” بنچ نے اپنے حکم میں کہا ہے۔درخواست گزار کی نمائندگی ایڈوکیٹ گھنشیام اپادھیائے اور ایڈوکیٹ منوج سنگھ نے کی۔پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر نے اس معاملے میں اے سمری رپورٹ داخل کر دی ہے۔

ایک سنجیدہ مشاہدے میں، عدالت نے نئی ممبئی پولیس سے تفتیشی افسر کے کردار کو اسکی جانب سے کی گئ تفشیش کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ پی او سی ایس او ایکٹ کا مقدمہ جنوری 2020 میں ڈاکٹر انجاریا کے خلاف درج کیا گیا تھا جو، ایک مقامی سیاست دان، سماجی کارکن اور بااثر شخص، ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ونچیت بہوجن اگھاڑی کے عہدیدار رہ چکا ہے ۔

اور اس نے اس پارٹی کے جانب سے لوک سبھا انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا لیکن وہ ناکام رہا ۔2019-2020 کے دوران، اس لڑکے کو، جس کی عمر تقریباً17 تھی، کو مشتبہ شخص نے اس مدرسے کے طالب علم کوکئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جو وکرولی کا رہائشی ہے۔

 مقدمہ (ایف آئی آر نمبر 25/2020) ساکی ناکہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔ملزم کی پیشگی ضمانت کی درخواست بمبئی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے مسترد کر دی ہے، تاہم وہ تحقیقات میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔درخواست گزار نور عالم نے نشاندہی کی کہ ان کے بھائی کی موت 28 ستمبر 2022 کو ایک مشتبہ حادثے میں ہوئی تھی۔

 گاڑی کا رجسٹریشن نمبر دھندلی حالت میں رکھا گیا تھا اور اسے نوٹ کرنا ممکن نہیں تھا،‘‘ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کے ڈرائیور کا کبھی پتہ نہیں چل سکا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ "مقدمہ کے سب سے اہم گواہ (متاثرہ اور اس کے بھائی) کو ڈاکٹر انجاریہ کے کہنے پر ختم کر دیا گیا اس لئے اسکی مکمل جانچ ہونی چاہیئے۔