حیدرآباد

انجنی کمار نے انچارج ڈی جی پی کی ذمہ داری سنبھال لی

1992 میں جنگاوں کے اے ایس پی کے طور پر انجنی کمار نے خدمات کاآغاز کیا تھا۔ انہوں نے محبوب نگر کے ایڈیشنل ایس پی (آپریشنز)کے علاوہ پرکاشم اور گنٹور اضلاع کے ایس پی کے طور پر بھی کام کیا۔

حیدرآباد: انجی کمار نے تلنگانہ کے نئے ڈی جی پی کے طور پر ذمہ داری سنبھال لی۔ اس پروگرام میں سابق ڈی جی پی مہیندر ریڈی، کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنندکے ساتھ کئی سینئر پولیس عہدیداروں نے شرکت کی جنہوں نے انجنی کمار کو مبارکباد پیش کی۔

1992 میں جنگاوں کے اے ایس پی کے طور پر انجنی کمار نے خدمات کاآغاز کیا تھا۔ انہوں نے محبوب نگر کے ایڈیشنل ایس پی (آپریشنز)کے علاوہ پرکاشم اور گنٹور اضلاع کے ایس پی کے طور پر بھی کام کیا۔

 1998 میں وہ اقوام متحدہ میں ڈیپوٹیشن پر گئے اور بوسنیا میں امن دستوں کے ساتھ کام کیا۔ ڈیوٹی مینجمنٹ میں بہترین کارکردگی پر انہیں دو تمغے ملے۔ 2003 تک سی آئی ایس ایف میں انہوں نے کام کیا اور پھر ریاستی خدمات میں شامل ہوئے۔

2005 سے 2011 تک، انہوں نے گنٹور اور نظام آباد رینج کے ڈی آئی جی، کاؤنٹر انٹلی جنس کے ڈی آئی جی اور گرے ہاؤنڈز کے چیف کے طور پر خدمات انجام دیں۔

 انہیں 2011-2012 کے درمیان آئی جی ورنگل، 2012-2013 کے درمیان آئی جی کمیونیکیشن، 2018-2021 تک پولیس کمشنر حیدرآباد اور پھر اے سی بی کا ڈائرکٹر جنرل مقرر کیا گیا۔

کمار آئی پی ایس افسران میں سنیارٹی لسٹ میں سب سے اوپر ہیں۔ 28 جنوری 1966 کو بہار میں پیدا ہوئے مسٹرکمار نے اپنی ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم سینٹ زیویئرز اسکول پٹنہ سے اور پی جی دہلی یونیورسٹی سے مکمل کی۔ انہوں نے آئی پی ایس کی تربیت میں بہترین کارکردگی پر دو ایوارڈز اور صدر کا پولیس میڈل حاصل کیا۔ وہ جنوری 2026 میں ریٹائر ہو جائیں گے۔