تعلیم و روزگار

جامعۃ المؤمنات میں گرمائی دینی تعلیمی کورس

ہر سال کی طرح امسال بھی اسکولس وکالجس کے طلبہ وطالبات کے سالانہ گرمائی تعطیلات کے موقع میں ایک ماہ گرمائی دینی تعلیمی کورس کا آغاز کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد: ڈاکٹرمفتی حافظ محمد مستان علی قادری بانی وناظم اعلیٰ جامعۃ المؤمنات نے اپنے پریس نوٹ میں بتایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی اسکولس وکالجس کے طلبہ وطالبات کے سالانہ گرمائی تعطیلات کے موقع میں ایک ماہ گرمائی دینی تعلیمی کورس کا آغاز کیا جارہا ہے۔

قابل وجید معلمات درس وتدریس کے فرائض انجام دیں گی، اس گرمائی دینی تعلیمی کورس میں طلبہ وطالبات کو قرآن مجید مع تجوید،اردو،حفظ سورہ جات،دعائیں،احادیث،قرأت ونعت شریف کی عملی تربیت،فقہ کے اہم مسائل،سیرت رسول ﷺ،نماز وضو ودیگر اہم امور سکھائے جائیں گے۔

اولیاء طلبہ وطالبات سے خواہش کی جاتی ہے اس کورس سے استفادہ کریں۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر:9346936596 پر ربط پیدا کریں۔