حیدرآباد
بی آرایس کا ایک اور رکن اسمبلی کانگریس میں شامل
تاحال بی آر ایس کے 6 ارکان اسمبلی کڈیم سری ہری، ڈی ناگیندر، ٹی وینکٹ راؤ، پوچارام سرینواس ریڈی، سنجے کمار اور کے یادیا کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں۔

حیدرآباد: گدوال کے بی آر ایس رکن اسمبلی بی کرشنا موہن ریڈی نے حیدرآباد میں وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی کی قیامگاہ پر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ ریاست کی حکمراں جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والے وہ ساتویں رکن اسمبلی ہیں۔
تاحال بی آر ایس کے 6 ارکان اسمبلی کڈیم سری ہری، ڈی ناگیندر، ٹی وینکٹ راؤ، پوچارام سرینواس ریڈی، سنجے کمار اور کے یادیا کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں۔