حیدرآباد

حیدرآباد: کرانہ شاپ میں غیرقانونی طورپر شراب کی فروخت،ایک شخص گرفتار

پولیس کے مطابق، چندرایا نامی 72 سالہ شخص چنگی چرلہ بھگت سنگھ نگر میں کرانہ دکان کی آڑ میں غیر قانونی شراب فروخت کر رہا تھا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میڈی پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک کرانہ شاپ میں غیر قانونی طور پر شراب فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
سردیوں میں خشک میوہ جات قدرت کا انمول تحفہ: ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
جمعہ کے خطبے میں جمعیتہ علماء کا تعارف پیش کریں، حافظ پیر شبیر احمد کی اپیل
اردو زبان عالمی سطح پر مقبول، کالج آف لینگویجز ملے پلی میں کامیاب سمینار کا انعقاد
یوم عاشورہ کی روحانی عظمت قیامت تک باقی رہے گی: مولانا صابر پاشاہ قادری
حضرت امام حسینؓ کی نماز اور اخلاقی عظمت پر خطاب – حج ہاؤس نامپلی میں اجتماع

پولیس کے مطابق، چندرایا نامی 72 سالہ شخص چنگی چرلہ بھگت سنگھ نگر میں کرانہ دکان کی آڑ میں غیر قانونی شراب فروخت کر رہا تھا۔

ہنومان جینتی کے موقع پر حکومت نے شراب کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی، مگر چندرایا ان احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زیادہ قیمت پر شراب فروخت کر رہا تھا۔

خفیہ اطلاع پر پولیس نے دکان پر چھاپہ مارا اور پانچ لیٹر غیر قانونی شراب ضبط کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جانچ کی جا رہی ہے۔

میڈی پلی سی آئی گووند ریڈی نے انتباہ دیا ہے کہ غیر قانونی طور پر شراب فروخت کرنے والوں اور بیلٹ شاپس چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔