ایشیاء
شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا ایک اور کیس درج
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف ایک ٹیچر کی موت کے سلسلہ میں جمعہ کے دن قتل کیس درج ہوا۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف ایک ٹیچر کی موت کے سلسلہ میں جمعہ کے دن قتل کیس درج ہوا۔
شیخ حسینہ اور جنرل سکریٹری عوامی لیگ عبیدالقادر کے خلاف یہ کیس بوگورا میں درج ہوا۔
بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے چہارشنبہ کے دن سابق وزیراعظم اور دیگر 9افراد کے خلاف نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں تحقیقات شروع کردیں۔