ایشیاء

قتل کرنے کی ایک اور سازش: عمران خان

سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ادعا کیا ہے کہ اُن کو ہلاک کرنے کا ایک اور دوسرا منصوبہ تیار کیاگیا ہے۔

لاہور: سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ادعا کیا ہے کہ اُن کو ہلاک کرنے کا ایک اور دوسرا منصوبہ تیار کیاگیا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا ہے کہ انہیں ہلاک کرنے کی سازش کی جارہی ہے‘ اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے سربراہان نے انہیں قتل کرنے کی سازش کی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان، تکبر کیساتھ عالمی کرکٹ چلانا چاہتا ہے:عمران
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
عمران خان کی رہائی کا مطالبہ، پاکستانی سینیٹ میں قرارداد جمع
عمران خان کے پارٹی قائدین کے خلاف تازہ فوجی کارروائی

پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز نے 2 علٰحدہ اسکواڈس تشکیل دئیے ہیں جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے ورکرس کے ساتھ شامل ہوں گے اور فائرنگ کریں گے تاکہ مسلح جوابی کارروائی کیلئے مشتعل کیا جاسکے۔ اس کے بعد ان کے گھر داخل ہوکر ان کا ایک‘ دو دن میں قتل کردیا جائے گا۔

یہ بات ڈان نیوز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر کے حوالے سے بتائی۔ عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز نے 2 علٰحدہ اسکواڈس تشکیل دئیے ہیں۔ صدر نشین تحریک انصاف نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ پولیس کے خلاف اشتعال انگیزی نہ کریں۔

اگر پولیس میرے پاس آئے تو کارکنوں اور حامیوں کو چاہئے کہ وہ خاموش رہیں گے۔ اشتعال انگیزی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ کسی اور معاملہ میں وارنٹ کے ساتھ پولیس میرے گھر آسکتی ہے۔ پولیس اگر راست میرے پاس آئے تو آنے دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے گرفتار کرکے جیل منتقل کرنے کی بھی جارہی ہے اور بخوشی میں جیل جانے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے پارٹی ورکرس سے کہا ہے کہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ پولیس کے ساتھ کوئی دھکم پیل نہ کی جائے۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا تھا جو کہ ناکام ہوگیا ہے پھراب مجھ کو قتل کرنے کا ایک اور منصوبہ بنایا جارہا ہے۔