کھیل

ہندوستان، تکبر کیساتھ عالمی کرکٹ چلانا چاہتا ہے:عمران

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کرکٹ میں متکبرانہ رویہ اختیار کرتاہے جیسے وہ عالمی کرکٹ میں سوپر پاور ہو۔

اسلام آباد: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کرکٹ میں متکبرانہ رویہ اختیار کرتاہے جیسے وہ عالمی کرکٹ میں سوپر پاور ہو۔

متعلقہ خبریں
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
ٹیم انڈیا کی نئی ٹسٹ جرسی سے شائقین ناراض
ہندوستانی ٹیم کو پاکستان لانے نئی تجویز پیش
عمران خان کے خلاف غداری کیلئے اُکسانے کا کیس درج
چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن پر عالمی میڈیا میں ہلچل

برطانوی ریڈیو کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے پاکستان کے ہندوستان میں ہونے والے ورلڈکپ میں شمولیت کے حوالے سے سوال کا جواب دیا کہ بی سی سی آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اسپانسرز کی وجہ سے سوپر پاور جیسا گھمنڈ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستان کرکٹ کو سوپر پاور کے تکبر کے ساتھ ڈکٹیٹ کرتاہے، وہ فیصلہ کرتا ہے کہ کس کو کھیلنا چاہیے کس کو نہیں کھیلنا چاہیے، بدقسمتی سے پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل کا حصہ نہیں، میرے لیے حیران کن ہے کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے کھلاڑیوں کو باہر رکھا ہوا ہے جو تکبر کی نشاندہی کرتاہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر ہندوستان پاکستان کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا ہے تو پاکستان کو اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان کے پاس خود اپنی کوالٹی لیگ ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان نے ایشیاء کپ کو پاکستان سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیاہے جس کی پاکستان نے شدید مخالفت کی ہے۔

a3w
a3w