حیدرآباد

ہندوؤں کی مخالفت کانگریس کے ڈی این اے میں شامل: کویتا

بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا نے کہیاکہ کانگریس کے ڈی این اے میں ہندوؤں کی مخالفت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا نے کہیاکہ کانگریس کے ڈی این اے میں ہندوؤں کی مخالفت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

آج تلنگانہ بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے راہول گاندھی سے جاننا چاہا کہ جب سناتن دھرم کی توہین کی جارہی تھی تب اس وقت وہ کیوں خاموش تھے؟

جب ڈی ایم کے قائدین ملک کے عوام کے جذبات کو مجروح کرتے ہوئے بیانات دے رہے تھے‘ اس وقت کانگریس قائدین کہاں تھے؟ ان قائدین کو خاموش کرنے کی کیوں کوشش نہیں کی گئی؟

انہوں نے راہول گاندھی سے انڈیا اتحاد میں حلیف جماعت ڈی ایم کے‘ کے متعلق اپنے نظریات اور حجاب تنازعہ کے متعلق ردعمل ظاہر کرنے کی خواہش کی۔

کویتا نے کہاکہ کانگریس کا مطلب گمراہ کرنا اور دھوکہ دینا ہے۔ انہوں نے کانگریس حکومت کو گارنٹیز پر عمل آوری کے لئے مزید وقت دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اگر مقررہ وقت میں ان وعدوں پر عمل نہیں کیا جاتا ہے تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

کانگریس اور بی جے پی پرگزشتہ 6 ماہ سے بی آر ایس کا وجود ختم ہوجانے کا خواب دیکھنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں شکست کے باوجود ہم اسمبلی حلقوں پر توجہ مرکوز کررکھے ہیں۔