شمالی بھارت

اسلام کے خلاف پوسٹ کرنے والے کی رہائی کی افواہ، مسلمانوں کا احتجاج (ویڈیوز)

اسلام کے خلاف سوشیل میڈیا پر مبینہ ”قابل اعتراض“ پوسٹ کرنے پر گرفتار نوجوان کی رہائی کی افواہ پھیلنے پر بڈھانہ میں احتجاج ہوا۔

مظفر پور(یوپی): (پی ٹی آئی) اسلام کے خلاف سوشیل میڈیا پر مبینہ ”قابل اعتراض“ پوسٹ کرنے پر گرفتار نوجوان کی رہائی کی افواہ پھیلنے پر بڈھانہ میں احتجاج ہوا۔ عہدیداروں نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
اسلام کی سربلندی کے لئے علماء کرام، مشائخ عِظام کی متحدہ جدوجہد ضروری: امیر جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد صاحب
تلنگانہ میں بی آر ایس کا احتجاج
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
موڑتاڑ میں بی آر ایس کا راستہ روکو احتجاج
حکومت پر سنگارینی کارکنوں کے حقوق سلب کرنے کا الزام

احتجاجیوں نے کاندھلہ میں راستہ روکو احتجاج کیا۔ نکھل تیاگی نامی شخص کو ہفتہ کی رات گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے بڈھانہ میں فلیگ مارچ بھی کیا اور علاقہ میں سیکوریٹی بڑھادی۔ احتیاطی اقدام کے طور پر زائد پولیس فورس تعینات کی گئی۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (رورل) آدتیہ بنسل نے مظفر نگر میں اتوار کے دن بتایا کہ پولیس نے کیس درج کیا اور نکھل تیاگی کو جمعیت علمائے ہند کے سٹی صدر مفتی نذیر احمد کی شکایت پر گرفتارکرلیا۔

انہوں نے کہا کہ نکھل تیاگی کی رہائی کی افواہ پر بعض لوگوں نے احتجاج کیا، جنہیں بعد ازاں بتایا گیا کہ نوجوان پولیس کی تحویل میں ہے۔ یہ جاننے کے بعد احتجاجی منتشر ہوگئے۔

سینئر سرکاری عہدیداروں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹاؤن میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھیں۔